وزیراعظم سے ایئر چیف مارشل کی ملاقات، پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے یہ ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی۔

اس موقع پر دونوں شخصیات نے پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال کیا، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے وزیر اعظم کو پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے بھی پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے