‘ایوینجرز اینڈ گیم’ کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) ایوینجرز انفٹنی وار کی گزشتہ سال اپریل میں ریلیز کے بعد سے ہی لوگ اس فلم کے اگلے حصے کے منتظر ہیں اور اب اس کا ایک اور ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

عام طور پر لوگوں کو کسی فلم کی ریلیز کا انتظار ہوتا ہے مگر مارول اور ڈزنی سٹوڈیو نے ایوینجرز 4 کے حوالے سے مداحوں کو اتنا بے تاب کیا کہ انہیں کئی ماہ تک ٹریلر اور اس کے ٹائٹل کا انتظار کرنا پڑا جو گزشتہ سال دسمبر میں سامنے آئے۔

اب اس فلم کا دوسرا مکمل اور ممکنہ طور پر آخری ٹریلر جاری کیا گیا ہے جس میں مارول سینماٹک یونیورس کے ماضی کی جھلکیوں کے ذریعے لوگوں کے اشتیاق کو مزید بڑھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں فلم کی کہانی کے بارے میں کچھ زیادہ نہیں دکھایا گیا بلکہ پرانی فوٹیج میں چند نئے مناظر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس نئے ٹریلر کا آغاز آئرن مین ٹوی سٹارک سے ہوتا ہے جو انفٹنی وار کے بعد سے خلا میں بھٹک رہا ہے اور اپنی منگیتر کے نام ایک پیغام پڑھ رہا ہوتا ہے جو کہ پہلی آئرن مین فلم سے متاثر محسوس ہوتا ہے۔

یہی عمل کیپٹن امریکہ کے ساتھ ہوتا ہے اور اس کردار کی پہلی فلم کی جھلکیوں سے موجودہ دور کو دکھایا جاتا ہے۔

مگر ٹریلر میں سب سے بڑا انکشاف آخر میں نظر آتا جب کیپٹن مارول کو پہلی بار ایوینجرز کے ساتھ دکھایا جاتا ہے جبکہ اس ٹریلر میں آنٹ مین، کیپٹن امریکہ اور آئرن مین سمیت دیگر ہیروز کو کوانٹم ریلیم میں دکھایا گیا جو نئے کاسٹیوم کو زیب تن کیے ہوتے ہیں۔

ایوینجرز اینڈ گیم 26 اپریل کو ریلیز کی جارہی ہے جس میں رابرٹ ڈاﺅنی جونیئر، کرس ایونز، کرس ہیم ورتھ، مارک روفالو، سکارلٹ جونسن، جرمی رنر، بری لارس اور دیگر شامل ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے