شائقین کی پی ایس ایل میں آرمی کیپ، شرٹس پہنے کی خواہش پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا ردعمل

راولپنڈی (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) ڈی جی انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خواہش ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پاک فوج کی کیپ اور شرٹس پہن کر آئیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج آپ کی محبت اور حمایت کی معترف ہے تاہم کھیل سیاست سے بالاتر ہوتے ہیں اور ہمارا یہ رشتہ اس طرح کے اظہار سے مبرا ہے۔

انہوں نے شائقین کو روشنیوں کے شہر میں کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا مشورہ بھی دیا۔

یاد رہے، بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر شرکت کی تھی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے