کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 162 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 162 رنز کا ہدف دے دیا.

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ایلیمینیٹر میں کراچی کنگز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے. بابر اعظم 42، کولن منرو 32 اور لیونگ سٹون 30 رنز بنا کر نمایاں رہے.

اسلام آباد کی جانب سے محمد موسیٰ نے 3 جبکہ فہیم اشرف نے 2 وکٹیں حاصل کیں.

واضح رہے کہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایلکس ہیلز نے ایک روق قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کیا جنہیں فل سالٹ کی جگہ آج ٹیم میں شامل بھی کرلیا گیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے