‘اگلے پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے’

اسلام آباد (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور اگلے پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امکانات ہیں کہ بھارت کے الیکشنز تک تھوڑا سا مسئلہ ہو، لیکن انشاء اللہ تمام پڑوسی ممالک سے ہمارے اچھے تعلقات ہوں گے۔

یاد رہے، کچھ عرصہ قبل وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پی ایس ایل کو پاکستان لانے کے حوالے سے اعلان کیا تھا. جس میں انکا کہنا تھا کہ آئندہ پی ایس ایل کا پورا ایونٹ پاکستان میں منعقد کروایا جائے گا.

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے