میگا منی لانڈرنگ سیکنڈل: سندھ سرکار کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی تیاری

کراچی (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے صوبہ سندھ کے 4 اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کی حکومت سے تفصیلات مانگ لی ہیں۔

تفصیلات کیمطابق صوبہ سندھ میں میگا منی لانڈرنگ سیکنڈل کی تحقیقات تیز کرتے ہوئے جے آئی ٹی نے حکومت سے گزشتہ 10 سالوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ نجی خبر رساں ادارے دنیا نیوز کے مطابق سندھ سرکار کے گرد مزید گھیرا تنگ کرتے ہوئے اس سے چار اضلاع کے ترقیاتی منصبوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مٹیاری اور تھرپارکر سمیت چار ڈپٹی کمشنرز سے تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

جے آئی ٹی کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس میں ٹھیکیداروں کی مبینہ ٹرانزیکشن پر تفتیش اور گزشتہ 10 سالوں میں صوبائی اور ضلعی ترقیاتی منصوبوں کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ سندھ حکومت ایم پی اے اور ایم این اے کے فنڈر کی تفصیلات بھی فراہم کرے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے