پنجاب اسمبلی ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ: وزیراعظم کا ٹویٹ آتے ہی وزراء کے ‘یوٹرن’

اسلام آباد (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پاس ہونے کے بعد وزیراعظم کا ٹویٹ آتے ہی وزرا نے بھی اپنے بیان بدل لئے۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پہلے تو تنخواہیں بڑھانے کے حق میں بیان دیا لیکن جیسے ہی وزیراعظم کا تنخواہوں میں اضافے کے خلاف بیان آیا تو انہوں نے اپنا بیان تبدیل کرلیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کا ٹویٹ آنے کے بعد یوں بیان بدلا “وزیراعلیٰ اور ارکان صوبائی اسمبلی نے خود کو نوازا، تحریک انصاف کی پالیسی کا مذاق اڑایا گیا، فیصلے پر فوری نظرثانی کی جانی چاہئے۔”

قبل ازیں پنجاب اسمبلی نے تنخواہوں کا بل منظور کیا تو فواد چوہدری بھی بول پڑے، کہنے لگے تنخواہیں بہت کم تھیں۔ تاہم وزیراعظم کا ٹویٹ آتے ہی فواد نے پلٹی ماری اور تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کر دی۔ فواد چوہدری نے اپنے بیان میں مزید رنگ یوں بکھیرے ” لگتا ہے وزیراعلیٰ اور ارکان پنجاب اسمبلی نے خود کو نوازا، کیا پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ، وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم سے لاعلم تھے، اگر کفایت شعاری مہم سے متعلق آگاہ ہوتے تو اس طرح کا فیصلہ نہ کرتے۔”

صرف فواد چوہدری ہی نہیں بلکہ صوبائی وزیراطلاعات صمام بخاری نے پہلے تنخواہوں میں اضافے کے حق میں بیان دیا تاہم وزیراعظم عمران خان کا ٹویت آتے ہی انہوں نے بھی پینترا بدلتے ہوئے تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت شروع کردی.

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے