خواجہ معین الدین چشتی ؒ نے دین اسلام کی سربلندی میں اہم کردار ادا کیا: مسعوداحمد صدیقی

برصغیر پاک و ہند کے لاکھوں متلاشیان حق کے دلوں میں اسلام کی شمع روشن کی۔عرس کی تقریب سے خطاب

لاہور (رانا علی زوہیب) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے برصغیر پاک و ہند کی عظیم اور معروف روحانی شخصیت حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ کے سالانہ عرس مبارک کی مناسبت سے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ نے برصغیر پاک و ہند میں اشاعت اسلام اور دین حق کی سربلندی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ نے اپنے اخلاق و کردار اور حسن سلوک سے لاکھوں متلاشیان حق کے دلوں کو دین حق کی شمع سے روشناس کیا۔ آپ ؒ نے معاشرے میں امن و محبت ، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کو عملی طور پر فروغ دیا جس کی بدولت لاکھوں لوگوں نے آپ کے دست حق پر اسلام قبول کیا۔ بلاشبہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ کی تعیلمات آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر ہم دین اسلام کی سربلندی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، جبکہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ کے مزار پر آج بھی تمام مذاہب و مسالک کے پیروکار حاضری دیکر فیوض برکات حاصل کررہے ہیں۔

تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ ملکی سلامتی و ترقی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے