ورلڈکپ : ٹیموں کو 30 اپریل تک حتمی 15 کھلاڑیوں کے نام دینا ہوں گے

دبئی(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) ورلڈکپ کیلیے تمام ٹیموں کو 30 اپریل تک حتمی 15 کھلاڑیوں کے نام دینا ہوں گے۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کیلیے پلیئرزکے نام دینے سے متعلق قوانین میں تبدیلی کی ہے جس کے تحت اب ابتدائی 30 کھلاڑیوں کے نام دینے کے بجائے 30 اپریل تک حتمی 15 کھلاڑیوں کے ہی نام دینا ہوں گے۔

تمام شریک ممالک کے پاس 22 مئی تک اسکواڈز میں ردوبدل کی سہولت موجود ہو گی، اس کے بعد صرف انجری کی صورت میں ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت سے ہی تبدیلی ممکن ہوسکے گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے