اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے ’ویمن ان ٹیک‘ پروگرام متعارف کرادیا

کراچی(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے ویمن ان ٹیک نامی عالمی پروگرام پاکستان میں متعارف کرادیا ہے۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے پاکستانی خواتین کی معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کیلیے ویمن ان ٹیک نامی عالمی پروگرام پاکستان میں بھی متعارف کرادیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کام کرنے والی انٹریپرینیورشپ میں صنفی نمائندگی کی غرض سے تنوع میں اضافے کے لیے اعانت فراہم کرنا ہے۔

پروگرام INNOVentures اور پاکستان انوویشن فاونڈیشن کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے جس میں حصہ لینے والی 25 ایسی شرکا کا انتخاب کیا جائے گا جو زبردست آئیڈیاز پیش کریں گی۔

ٹریننگ کی مدت ختم ہونے پر کامیاب ہونے والی پانچ شرکا کا انتخاب کیا جائے گا اور ہر شریک کو 10,000 امریکی ڈالرز دیے جائیں گے جس سے وہ اپنے کاروبار میں سرمایہ کاری کریں گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے