اپنے شہر میں کھیل کر بہت لطف آرہا ہے ، سرفراز احمد

کراچی(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) سرفراز احمد نے کہا کہ اپنے شہر میں اپنے مداحوں کے درمیان کھیل کر بہت لطف آیا۔

پی ایس ایل فور کے فائنل میں رسائی پانے والی کوئٹہ گیلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ شین واٹسن نے عمدہ جارحانہ اننگ کھیل کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا،ٹائٹل جیتنے کے لیے بہت پر امید ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری ٹیم پورے ایونٹ میں اچھاکھیلی ہے،اپنے شہر میں اپنے مداحوں کے درمیان کھیل کر بہت لطف آیا۔

کوئٹہ گیلیڈی ایٹر کے منیجراعظم خان کے مطابق دوران میچ کیچ لیتے ہوئے گیند لگنے سے زخمی ہونے والے ٹیم کے کھلاڑی فواد احمد اپنے دانت سے محروم ہوگئے، جمعہ کو نجی اسپتال میں ان کی سرجری ہوگی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے