فائنل سے قبل گلیڈی ایٹرز کو بڑا جھٹکا ، اہم کھلاڑی زخمی

کراچی (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر فواد احمد میچ کے دوران چہرے پر بال لگ جانے کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

پی ایس ایل فور کے پلے آف مرحلے کے کوالیفائر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس میں جیت گلیڈی ایٹرز کے حصے میں آئی۔

میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پی ایس ایل کے اوور سیز پلیئر فواد احمد حریف ٹیم کے امام الحق کے اسٹریٹ ڈرائیو کا شکار بنے اور بال ان کے چہرے پر لگی جس کے بعد وہ اوور ادھورا چھوڑ کر میدان سے باہر چلے گئے۔

فواد اپنی ہی گیند پر امام الحق کے کیچ کو صحیح طرح جج نہ کر سکے اور بال ان کے چہرے پر لگی ، جس کے بعد انہیں فوری طور پر نجی اسپتال لے جایا گیا ۔

ذرائع کے مطابق بال لگنے کی وجہ سےفواد احمد کے جبڑے اور دانت پر چوٹ لگی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے