پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری مذاکرات آج ہوں گے

لاہور(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری پر مذاکرات آج ہوں گے۔

گزشتہ روز کرتار پور راہداری مذاکرات کے لیے پاکستان کے نائب ہائی کمشنر سید حیدر شاہ بھارتی شہر امرتسر پہنچے تھے اور آج مذاکرات کے لیے پاکستانی وفد پہنچے گا۔

پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ میں ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل کریں گے۔ ملاقات میں کرتارپور راہداری سے پاکستان جانے کے لیے ویزہ استثنیٰ کے معاملے پر بھی بات ہوگی۔

ادھر بھارت نے ایک مرتبہ پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات کی کوریج کے لیے پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کیے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری پر مذاکرات ہونے جارہے ہیں جس کے لیے بھارت نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہیں دیے جس پر افسوس ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ 30 سے زائد بھارتی صحافیوں نے کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی جب کہ بھارتی صحافیوں کے لیے وزیر خارجہ نے عشائیہ کا اہتمام بھی کیا تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے