اسلام آباد اور کراچی کا پہلا ایلی منیٹر آج ہوگا

کراچی (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان پہلا ایلی منیٹر میچ آج شام 7 بجے شروع ہوگا۔

اسلام آباد اور کراچی میں جو ٹیم جیتے گی وہ جمعے کو پشاور زلمی سے فائنل کے لیے مقابلہ کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے کوالیفائر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ یہ تیسرا موقع ہے جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو اور پشاور زلمی کو ایک مرتبہ پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے