برازیل کے اسکول میں فائرنگ سے 5 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

برازیل (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو کے اسکول میں فائرنگ سے 5 طالبعلموں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دو نوجوان حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے ساؤ پاؤلو کے راؤل برازیل ایلیمنٹری اسکول میں داخل ہوئے۔

حملہ آوروں کی فائنگ سے 5 طالب علم، ایک اسکول کا ملازم اور ایک اسکول کے باہر کھڑا شخص ہلاک ہوا۔

فائرنگ کے نتیجے میں 17 طالب علم زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور کارروائی کی جس کے نتیجے میں دونوں حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مکمل تحقیقات سے پہلے وجوہات سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے