آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے وہاب ریاض کو آؤٹ کردیا گیا

لاہور(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

زرائع کے مطابق 33 سالہ فاسٹ بولر وہاب ریاض کا نام ٹیم کے اعلان سے چند گھنٹے قبل نکال کر 18 سال کے فاسٹ بولر محمد حسنین کو شامل کرنے کے سبب باہر کیا گیاتھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے لیے پاکستان سوپر لیگ 2019 میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے محمد حسنین کو اپنی تیز رفتار بولنگ کے سبب خاص توجہ ملی۔

زرائع کے مطابق کوچ مکی آرتھر نوجوان فاسٹ بولر کو ٹیم میں شامل کرنے کے حق میں نہیں تھے لیکن پی سی بی سے اپنی بیشتر باتیں منوانے والے آرتھر کو اس حوالے سے پیچھے ہٹنا پڑا۔

کوچ مکی آرتھر ورلڈ کپ اسکواڈ میں 5 فاسٹ بولرز شامل کرنے کے حق میں ہیں اور اس اعتبار سے آسٹریلیا سیریز میں وہ جنید خان اور وہاب ریاض کی کارکردگی کا بغور جائزہ لینا چاہتے تھے، متعدد بار فٹنس مسائل کا شکار رہنے والے جنید خان سے مکی آرتھر زیادہ خوش نہیں ہیں اور ان کا خیال ہے کہ بائیں ہاتھ کے تیز بولر اپنی فٹنس کے حوالے سے مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی سے باتیں چھپاتے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے