پانچواں ون ڈے، آسٹریلیا نے بھارت کو 273 رنز کا ہدف دیدیا

نئی دہلی (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) آسٹریلیا نے پانچویں ون ڈے میچ میں بھارت کو جیت کیلئے 273 رنز کا ہدف دیدیا ہے .

تفصیلات کے مطابق فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے۔ عثمان خواجہ 100 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں ایرون فنچ نے 27، پیٹر ہینڈزکومب نے 52، گلین میکس ویل نے 1، مارکس سٹوئنس نے 20، ایشٹن ٹرنر نے 20، ایلکس کیری نے 3، پیٹ کومنز نے 15، جھئے رچرڈسن نے 29 اور نتھن لیون نے 1 سکور بنایا۔

بھارت کی جانب سے بھوینشور کمار سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد شامی اور رویندرا جدیجہ نے 2,2 کھلاڑی آﺅٹ کئے جبکہ کلدیپ یادیو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے