سٹاک مارکیٹ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 161 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار مثبت زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 161 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 22 پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم جلد ہی مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگی اور ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے تک مثبت زون میں موجود تھی۔

کاروبار کے ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 161 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا اور مارکیٹ 39 ہزار 57 پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

رپورٹ فائل کے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس 144 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 39 ہزار 41 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم ایک گھنٹے بعد ہی مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 271 پوائنس تک گر گیا۔ جس کے بعد مارکیٹ 38 ہزار 652 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے