ایتھوپین طیارہ حادثہ: امارات، عمان اور بھارت سمیت کئی ممالک میں بوئنگ 737 میکس طیاروں پر پابندی

ایتھوپیا (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) ایتھوپیا میں طیارہ حادثے کے بعد متحدہ عرب امارات، عمان، چین اور بھارت سمیت کئی ممالک نے بوئنگ 737 میکس طیاروں پر پابندی لگادی۔

متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز ایمرٹس اور اتحاد ایئر لائنز بھی بوئنگ 737 میکس طیاروں کا استعمال کر رہی ہیں تاہم ایتھوپیا میں جہاز حادثے کے بعد یو اے ای نے بوئنگ 737 میکس پر پابندی لگادی۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بوئنگ 737 میکس پر پابندی لگائی گئی ہے۔

اسی طرح بھارت نے بھی تمام بوئنگ 737 میکس گراؤنڈ کر دیے جب کہ چین اور انڈونیشیا سمیت کئی ممالک نے 737 میکس کو گراؤنڈ یا اس کے لیے فضائی حدود بند رکھنےکا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب امریکہ کی فیڈریل ایوی ایشن اتھارٹی ( ایف اے اے) نے ورکرز یونین اور سینیٹرز کی جانب سے بڑھتے دباؤ کے باوجود بوئنگ 737 میکس طیاروں پر پابندی لگانے سے صاف انکار کردیا۔

ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ہمارے جائزے کے مطابق بوئنگ 737 میکس طیارے کی کارکردگی میں کوئی نقص موجود نہیں اور ایئر کرافٹ کو گراؤنڈ کرنے کی بھی کوئی وجہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ 10 مارچ کو ایتھوپیا میں بوئنگ 737 میکس طیارہ اڑان بھرنے کے 6 منٹ بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 149 مسافروں سمیت عملے کے 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے