یومِ پاکستان پریڈ کے موقع پر ‘مہاتیر محمد’ خصوصی مہمان ہونگے: آئی ایس پی آر

راولپنڈی (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ آذربائیجان کے وزیردفاع بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ بحرین آرمی کے کمانڈرشیخ محمد بن عیسی الخلیفہ بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ یوم پاکستان پریڈ میں چین، سعودی عرب، سری لنکا، ترکی اور عمان کے حکام بھی آئیں گے۔

آئی ایس پی آر کی طرف یوم پاکستان کے حوالے سے ایک پرومو بھی جاری کیا گیا ہے۔ پرومو کا دورانیہ 27 سیکنڈ ہے اور اس کے بول ہیں’ ہر دل کی آواز پاکستان زندہ باد‘۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے