پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کو تمباکو فری زون بنانے کی تیاری مکمل

لاہور(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کو تمباکو فری زون بنانے کی تیاری مکمل کرلی گئی . ہیڈکوارٹر میں منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروس ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ تمباکو فری زون کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا .

ورکشاپ میں گورنمنٹ آف پنجاب کے پروجیکٹ ’’تمباکو سموک فری سٹیز‘‘ بارے تفصیلی آگاہی دی گئی۔ پروجیکٹ کوآرڈی نیٹر اور ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر منہاج السراج نے سموک فری سٹیزنز کے عنوان پر بریفنگ دی۔

ورکشاپ میں تمباکو نوشی کے صحت پر اثرات اور نقصانات کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی میں ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد صوبہ بھر کے تمام فوڈ پوائنٹس میں سموک فری زون پراجیکٹ کو متعارف کروانا
ہے۔

سموک فری زون کا مقصد سگریٹ نوشی نہ کرنے والوں کو اس کے نقصانات سے دور رکھنا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پنجاب کے تمام فوڈ پوائنٹس میں سموک فری زون قائم کرنے کے حوالے سے سفارشات کی تیاری کا حکم دے دیا۔ پروجیکٹ منیجر محمد آفتاب احمدنے تمباکو نوشی پر قابو پانے کے حوالے سے قوانین اور اقدامات بارے آگاہ کیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق فوڈ پروڈکشن ایریا میں سگریٹ نوشی پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے۔ تمباکو نوشی پھیپھڑوں ،منہ اور گلے کے کینسر سمیت دل کے امراض کا باعث بنتی ہے

اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ آف پنجاب کے اس پروجیکٹ میں فوڈ اتھارٹی کا تعاون قلیدی کردار ادا کرے گا۔

ورکشاپ کے اختتام پر افسران کو پی ایف اے اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی جانب سے سرٹیفکیٹس بھی دیے گئے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے