اوورسیز پاکستانیوں نےگزشتہ آٹھ ماہ میں کتنے ارب ڈالروطن بھجوائے ؟

کراچی (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) اوورسیز پاکستانیوں نےجولائی سےفروری کے دوران گیارہ اعشاریہ آٹھ دو فیصد اضافی رقوم پاکستان بھیجیں۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آٹھ مہنیوں میں بیرون ملک سے پاکستانیوں نے چودہ ارب پینتیس کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے۔جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی آٹھ مہینوں میں بارہ ارب تراسی کروڑ ڈالر بھیجے گئے تھے۔

فروری دوہزار انیس میں ترسیلات زر کا حجم ایک ارب ستاون کروڑ ڈالر رہا۔ جنوری کے مقابلے میں ترسیلات زر نو اعشاریہ چھ فیصد کم رہیں۔فروری دو ہزار اٹھارہ کے مقابلے میں رواں سال فروری میں آٹھ اعشاریہ سات فیصد اضافی ترسیلات موصول ہوئیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے