کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، پی ایس ایل شائقین فکر مند

کراچی (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے سبب نیشنل سٹیڈیم کی پچز کو کور کر دیا گیا تاہم کرکٹ دیوانے پی ایس ایل میچ کیلئے فکرمند ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کیمطابق کراچی کے کلفٹن اور ڈیفنس سمیت مختلف علاقوں میں بارش شروع ہو گئی، اس کے علاوہ قائد آباد، محمود آباد، ڈالمیا، راشد منہاس روڈ پر بھی بوندا باندی جاری ہے جس کے سبب پورے ملک سے کراچی آئے پی ایس ایل شائقین فکر مند ہو گئے ہیں۔ کراچی نیشنل سٹیڈیم کی انتظامیہ نے پچز کو بارش سے بچانے کیلئے کور کر دیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے