فلم “دی رائزن پزیشن” کا پہلا ٹریلر جاری

لاہور(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) خوف و دہشت سے بھرپور سائنس فکشن فلم دی رائزن:پزیشن (The Rizen Possession)کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

میٹ مچل کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم سال 2017میں ریلیز ہونے والی فلم دی رائزن کا سیکوئل ہے جس کی کہانی نوجوان محققین کی ٹیم اور پرائیویٹ ملٹری یونٹ کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک 60سالہ اسپیشل پراجیکٹ پر کام کرتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں سیلی فلپس،لورا سوئفٹ،بروس پین،جولیان ہنڈ،اسٹیفن مارکس،سیمیون ولس اور کونر ولیمز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

کرسٹی بیل اور مارٹن گوچ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے