خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گوگل کا خراجِ تحسین

لاہور (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) خواتین کے عالمی دن پر آج گوگل اپنا ‘ڈوڈل’ تبدیل کر کے خواتین کو خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج صنف نازک کی صلاحیتوں، خدمات اور معاشرے میں ان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

گوگل نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈوڈل پر’عورت‘ لفظ کو 11 مختلف زبانوں میں لکھ کر ڈیزائن کیا ہے جن میں اردو، عربی، ہندی اور فارسی بھی شامل ہے۔

ڈوڈل پر کلک کیا جائے تو اس میں خواتین کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے 14 عبارتیں بھی مختلف زبانوں میں تحریر کی گئیں ہیں جن کا انگریزی ترجمہ دائیں جانب موجود ہے۔

خواتین کے عالمی دن کو منائے جانے کا مقصد صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کے مساوی حقوق کے لیے کوششوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے