خوبرو اداکار شہریار منور کی زندگی کا نیا باب شروع

کراچی(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) پاکستانی اداکار شہریار منور کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سب سے خوبرو نوجوانوں میں کیا جاتا ہے تاہم اب انہوں نے اپنی منگنی کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر شہریار منور کی منگنی کی تصاویر وائرل ہیں، اس تقریب میں اداکار منفرد رنگ کے تھری پیس سوٹ میں نظر آئے، جبکہ ان کی منگیتر گلابی رنگ کے خوبصورت جوڑے میں موجود ہیں۔ اداکار شہریار منور صدیقی کی منگیتر کا نام ہالہ سومرو ہے جو پیشے سے ڈاکٹر ہیں۔

وہ ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک آرٹسٹ بھی ہیں جنہیں مصوری کا بےحد شوق ہے۔

خیال رہے کہ شہریار منور کا نام پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور مایا علی کے ساتھ بھی ماضی میں جوڑا گیا، تاہم اداکار نے ان افواہوں کے حوالے سے کبھی کوئی بیان نہیں دیا۔ اور اب اداکار نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اپنی منگیتر ہالہ کے ساتھ تصویر شیئر کرکے ان تمام افواہوں کو بےبنیاد ٹھرا دیا ہے۔

اداکار نے اپنی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’آخر کار ہالہ سومرو کے ساتھ منگنی ہوگئی‘۔ منگنی کی اس تقریب کی کوئی ویڈیو تو سامنے نہیں آئی تاہم رپورٹس ہیں کہ اداکار نے نہایت سادہ انداز میں منگنی کی جس میں صرف ان کے اور ہالہ کے گھر والے موجود تھے۔

جوڑے کی ایک تصویر ان کے بھائی بہن کے ساتھ بھی وائرل ہورہی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے