تحریک انصاف نے ہندی میں ٹوئٹ کیوں کی؟ وجہ سامنے آگئی

لاہور(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے بھارت کے شہریوں تک وزیراعظم عمران خان کے امن مشن کو پہنچانے کے لیے ‘ہندی زبان’ کا سہارا لے کر سب کو حیران کر دیا۔

بھارت کے ساتھ شدید کشیدگی میں بھی مسلسل امن کی بات کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو جہاں دنیا بھر میں پزیرائی مل رہی ہے وہیں سوشل میڈیا پر انہیں نوبیل امن انعام دینے کی مہم بھی جاری ہے۔

عمران خان نے اس مہم کے حوالے سے پیر کی صبح ایک ٹوئٹ کی اور مؤقف اختیار کیا کہ ‘میں امن کے نوبل انعام کا حقدار نہیں۔ نوبل انعام کا مستحق وہ شخص ہو گا جو کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں تنازعہ کشمیر کا حل تلاش کرے گا اور برصغیر میں امن و انسانی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔’


وزیراعظم نے یہ پیغام انگریزی اور اردو زبانوں میں اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کیا جسے بعد ازاں ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے ہندی زبان میں لکھ کر اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔

سوشل میڈیا کی اہمیت اور رسائی کو دیکھتے ہیں دنیا بھر کے رہنما مختلف مقامی زبانوں میں اپنے پیغامات جاری کرتے ہیں تاکہ انہیں زیادہ لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی پر گزشتہ روز امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈر محمد بن زائد نے اردو اور ہندی زبانوں میں ٹوئٹ کرکے اپنا پیغام دیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے