“نوبل امن انعام عمران خان کیلئے” ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد(اے ٹی ایم نیوز‌ آن لائن) بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے پر پاکستان میں وزیراعظم عمران خان ہیرو اور بھارت میں مودی زیروبن گئے، پاکستان میں نوبل پیس پرائزفار عمران خان اور بھارت میں گو بیک مودی کے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کے بعد پاکستان میں نوبل پرائز فارعمران خان کاہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈبن گیا جبکہ دنیا بھر کے اخبارات اور نیوز چینلز نے بھی پاکستان کے فیصلے کو ہیڈلائنز کا حصہ بنایا۔

پاکستانیوں نے لکھا عمران خان نے بہترین فیصلہ کرکے دنیا کے دل جیت لیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ عمران خان سے زیادہ کوئی بھی اس امن ایوارڈ کا اہل نہیں ہے.

اس کے ساتھ ہی ایک بھارتی صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو امن کا نوبل انعام دیئے جانے والا ہیش ٹیگ بھارت میں بھی ٹرینڈنگ کررہا ہے.

لالی وڈ اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ مودیوں سے بھری دنیا میں عمران خان بننے کی کوشش کی جائے.

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی بیٹی سارہ تاثیر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے ہیرو اور ہمارے وزیراعظم عمران خان نے ساری دنیا کا دل جیت لیا ہے. اس کے ساتھ ہی انہوں نے عمران خان سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اب باری ہے پاکستان میں موجود عسکری گروپوں کے خاتمے کی، جیش محمد، سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور لشکر طیبہ جیسی تنظیموں پر بھی قابو پانے کی ضرورت ہے.

تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاستدان الیکشن کی سوچتا ہے، جبکہ ایک سٹیٹ مین اگلی نسل کا سوچتا ہے.

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے