دنیا کا سب سے چھوٹا بچہ کئی ماہ ہسپتال رہنے کے بعد گھر چلا گیا

ٹوکیو (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) دنیا کا سب سے چھوٹا بچہ اگست 2018 میں 268 گرام وزن کے ساتھ پیدا ہوا تھا جو کئی ماہ ہسپتال میں رہنے کے بعد صحتیاب ہو کر گھر چلا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اگست 2018 میں دنیا کا سب سے چھوٹا بچہ پیدا ہوا۔ پیدائش کے وقت اس کا وزن 268 گرام (9.45اونس) تھا۔

کیو اسپتال کے مطابق یہ بچہ دنیا کے سب سے چھوٹا زندہ رہ جانے والا بچہ ہے۔ بچے کو پیدائش کے بعد خصوصی نگہداشت میں رکھا گیا تھا، جہاں اس کا وزن 3.2کلو ہونے پر 7 مہینے بعد اسے اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا۔

بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ بچہ اتنا بڑا ہو گیا ہے، مجھے یقین نہیں تھا کہ یہ زندہ رہ سکے گا۔

دنیا کے چھوٹے ترین بچے کا گزشتہ ریکارڈ 2009 میں جرمنی میں پیدا ہونے والے بچے کا ہے جس کا وزن پیدائش کے وقت 274 گرام تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے