جلال سنز اور ہائیکو آئس کریم مت کھائیں، فورڈ اتھارٹی نے پابندی لگا دی

لاہور (اے ٹی ایم نیوز آن لائن ) جلال سنز اور ہائیکو آئس کریم کے خوفناک لیبارٹری نتائج آگئے، جلال سنز کے تمام 8 نمونے فیل، جبکہ ہائیکو کے آٹھ میں سے صرف ایک نمونہ پاس اور 7 نمونے فیل ہو گئے.

پنجاب فوڈ اتھارٹی آئس کریم اور فروزن ڈیزرٹ کی سالانہ چیکنگ مہم کے دوران نمونے لینے کی مہم جاری ہے اسی مہم کے دوران جلال سنز اور ہائیکو کے نمونے لیے گئے جن کے خوفناک نتائج آنے کے بعد ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے تمام سٹاک مارکیٹ سے فوری ہٹانے کا حکم جاری کر دیا.

فورڈ اتھارٹی اب تک 15 سو لیٹر سے ذائد آئس کریم سٹاک مارکیٹ سے اٹھوا چکی ہے۔

ڈی جی فورڈ کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق آئس کریم اور فروزن ڈیزرٹ نمونے سالانہ چیکنگ شیڈول کے مطابق لیے جا رہے ییں۔ اور غیر معیاری پراڈکٹس تیار کرنے والوں کو پروڈکشن کی ہرگز اجازت نہیں دی جا رہی.

فورڈ اتھارٹی کی جانب سے آئس کریم اور فروزن ڈیزرٹ کے لیبارٹری ٹیسٹ کے علاوہ فیکٹریوں کا سرپرائز وزٹ بھی جاری ہے، جسکے نتیجے میں موقع پر جرمانہ اور اصلاحات نہ کرنے والے برانڈ کا پروڈکشن یونٹ سیل کیے جا رہے ہیں.

ڈی جی فورڈ کے مطابق سمپلنگ مہم فیز ون میں فیل ہونے والی کمپنیوں کی اصلاح کا عمل مکمل کرنے کی ہدایات دے دی گئیں ہیں، حالیہ فیل ہونے والوں کو تمام نقائص دور کرنے کے بعد پروڈکشن کی اجازت دی جائے گی۔ تاحال شہری خود کو اور اپنے بچوں کو ان پراڈکٹ سے دور رکھیں.

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے