گزشتہ 35 سال میں دنیا کی مہنگی ترین شادی دیکھیں تصاویر کی زبانی

ممبئی (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) بھارت کے امیر ترین شخص کا اعزاز رکھنے والے مکیش امبانی کی بیٹی 27 سالہ ایشا امبانی اور 33 سالہ آنند پیرامل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ بدھ کو ہونے والی عظیم الشان تقریب ممبئی میں مکیش امبانی کے مہنگے ترین گھر میں منعقد ہوئی۔
اور یہ گزشتہ 35 برس میں دنیا کی سب سے مہنگی شادی ہے جس میں بولی وڈ اسٹارز کے ساتھ ساتھ متعدد بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کیں۔
ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں مکیش امبانی کی کمپنی ’رلائنس انڈسٹریز’ سے منسلک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک کے اندازوں کے مطابق ایشا امبانی اور ا?نند پیرامل کی شادی پر 10 کروڑ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 14 ارب روپے سے زائد کا خرچہ کیا جائے گا۔
مکیش امبانی نے اپنی بیٹی کی شادی میں دنیا بھر سے 600 عالمی شخصیات کو مدعو کیا تھا اور انہیں دعوت ناموں میں سونے کی مالائیں بھی پیش کی گئی تھیں۔
مہمانوں کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ادے پور لانے کے لیے 100 جیٹ طیاروں اور درجنوں جیگوار، مرسڈیز، پورشے اور بی ایم ڈبلیو جیسی لگژری گاڑیوں کو مہمانوں کو بک کیا گیا۔ یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ ایشا امبانی کی شادی کی 9 سے 11 دسمبر تک ہونے والی تقریبات میں بھارت بھر کے 108 آرٹس اور رسومات کے کرتبوں سے مہمانوں کو محفوظ کیا گیا ۔علاوہ ازیں کھرب پتی خاندان نے 51 ہزار افراد کے چار دن تین وقت کا کھانا بھی دیا اور شادی کی تقریبات میں دنیا کی مہنگی ترین پاپ گلوکارہ بیونسے سمیت بولی وڈ کے مہنگے ترین اداکاراؤں کو بھی رقص اور پرفارمنس کے لیے خریدا گیا۔

ایشا امبانی اور آنند پیرامل کی شادی کے بعد پہلی تصویر جو کہ رئیلائنس انڈسٹریز کی جانب سے جاری کی گئی
نوبیاہتا بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے امریکی شوہر نک جونس نے بھی ایشا امبانی اور آنند پیرامل کی شادی میں شرکت کی
بولی وڈ اسٹار ابھیشیک بچن، ان کی اہلیہ ایشوریہ رائے بچن اور بیٹی بھی مہمانوں میں شامل تھے
عامر خان اور ان کی اہلیہ نے بھی ممبئی میں ہونے والی شادی میں شرکت کی
آنند پیرامل کی بارات میں بینڈ باجے نے کافی رونق میلہ لگایا
بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر اپنی اہلیہ انجلی اور بیٹے ارجن کپور کے ساتھ شادی میں شرکت کے لیے پہنچے
رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون بھی بھارت کی اس مہنگی ترین شادی میں شریک ہوئے

کرینہ کپور اور سیف علی خان شادی میں شرکت کے لیے آرہے ہیں
انیل کپور اپنی بیٹی سونم کپور کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئے

سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اس شادی کے چند نمایاں مہمانوں میں سے ایک ہیں
سلمان خان اس تقریب میں پہنچنے والے آخری مہمانوں میں شامل تھے

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے