پرانے خادم اعلی کی طرح نئے پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے شکایات سیل بنا دیا

لاہور (اے ٹی ایم نیوز آن لائن ) ایوان وزیر اعلیٰ میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکایات سیل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شکایات سیل کا دائرہ کار پورے پنجاب تک پھیلائیں گے،

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ دور دراز علاقوں سے ہیں ان کے لئے لاہور مشکل ہے، یہ سیل ان کے لئے کار آمد ثابت ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے شکایات سیل کا افتتاح خود ٹیلی فون ملا کر کیا، انہوں نے کہا عوام کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی ترجیح ہے،

سیل میں آنے والی شکایات پر فی الفور عمل ہوگا، انہوں نے بتایا الیکشن سے چند روز قبل میں زمین پر سو رہا تھا،
میرے علاقے میں بجلی نہیں تھی، اس منصوبے کو خود مانیٹر کروں گا، بات کو آگے بڑھاتے ہونے ان کا کہنا تھا کہ ہم حکمت عملی سے چل رہے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے